Monday, May 13, 2024

ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست، سرفراز کی وضاحتیں جاری

ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست، سرفراز کی وضاحتیں جاری
June 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست بعدکپتان سرفراز احمدکی وضاحتیں جاری ہیں ۔ قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ  آئندہ ایسا برا نہیں کھیلیں گے،شکست پر شائقین کےساتھ ساتھ ہم بھی  دکھی ہیں۔ کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا ہمارے کپتان سرفراز بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف بدترین شکست کی ایک کے بعد ایک وضاحت پیش کرنے میں مصروف  ہیں ،کہتے ہیں قوم معاف کردے ،آئندہ ایسابراکھیل پیش نہیں کریں گے ۔ سرفراز احمدنے قوم کے نام ایک طویل بلاگ لکھا جس میں  تحریر کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست پر پوری قوم کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی  غمزدہ ہیں،ورلڈکپ میں ہارنے  نہیں جیتنے آئے ہیں ،ٹاس ہارنا ہمارے لیے براثابت ہوا ۔ کپتان  نے یہ کہہ کر قوم کے ہی چھکے چھڑادئیے کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ہماری  اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم شاٹ پچ بال کھیلنے میں زیادہ مہارت نہیں رکھتی۔ سرفراز نے قوم کو طفل تسلی دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ایک دم وننگ یونٹ میں تبدیل ہونے کی نوید بھی سنادی ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ابھی تک دل جلے سرفراز الیون کے خوب لتے لینے میں مصروف ہیں ،جس کے دل میں جو آرہاہے ،وہ سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرکے اپنے دکھ کو ہلکا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔