Sunday, May 19, 2024

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے چار وکٹوں پر دو سو اٹھاون رنز

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے چار وکٹوں پر دو سو اٹھاون رنز
June 12, 2015
کنگسٹن (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھاون رنز بنا لئے۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کنگسٹن کے سبینا پارک اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ پہلے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو سو اٹھاون رنز بنا لئے ہیں جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو پنتیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کے ساتھ شین واٹسن بیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ روزیو میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ مہمان ٹیم نے نو وکٹوں سے جیت لیا تھا۔