Sunday, May 12, 2024

ویساکھی تہوار کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزہ جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی

ویساکھی تہوار کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزہ جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی حکومت نے ویساکھی تہوار میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان کا ویزہ جار ی کرنے کی اجازت دے دی۔

کورونا وباءکے خدشات سے قطع نظر حکومت کا بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے ویساکھی تہوار میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان کا ویزہ جار ی کرنے کی اجازت دے دی ۔
بھارتی یاتریوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ19 سے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا، سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردارامیرسنگھ کاکہناہے کہ پاکستان نےفراخدلی دکھائی،بھارتی سرکاربھی کرتارپوریاترا کی اجازت دے۔

ویساکھی کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی،
تہوارمیں شرکت کے لئے بھارتی یاتری12اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔