Monday, May 13, 2024

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچ کو 4 روزہ کرنے کی مخالفت

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچ کو 4 روزہ کرنے کی مخالفت
January 5, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ میچ کو چار روزہ کرنے کی مخالفت کر دی۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کو پانچ سے کم کرکے چار دن تک محدود کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں ہیں۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ چار روزہ ٹیسٹ کے بعد تین روزہ ٹیسٹ کی بات بھی شروع ہو جائے گی، ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا کھیل کے اس خالص ترین فارمیٹ کے ساتھ کوئی منصفانہ عمل ہو گا۔ ٹیسٹ میچ کو پانچ کے بجائے چار روز کرنے کی تجویز پر غور رواں ماہ  آئی سی سی  کے اجلاس میں کیا جائے گا، چند روز قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس تجویز کی حمایت  کر چکے ہیں۔