Thursday, April 25, 2024

ویرات کوہلی کی انوشکا کے ہمراہ مودی سے ملاقات، ولیمہ کی دعوت دی

ویرات کوہلی کی انوشکا کے ہمراہ مودی سے ملاقات، ولیمہ کی دعوت دی
December 21, 2017

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کیساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ویرات کوہلی نے نریندر مودی کو ولیمہ کی دعوت بھی دی ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی اٹلی میں کی تھی جس پر انتہا پسند ہندو اس نئے جوڑے پر برہم نظر آتے ہیں ۔
انتہا پسند ہندوؤں کا موقف ہے کہ کرکٹر اور اداکارہ کو دولت ، عزت اور شہرت بھارت کی سر زمین پر ملی جبکہ یہ اپنے چاہنے والوں سے دور شادی کرتے ہیں ۔