Friday, April 19, 2024

ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیرمیں تیزترین 10ہزاررنز بنا لئے

ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیرمیں تیزترین 10ہزاررنز بنا لئے
October 24, 2018
دہلی ( 92 نیوز) انڈین کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا  ،بھارتی بلے باز نے ون ڈےکیرئیر میں تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ کوہلی نے کارنامہ ویسٹ انڈٰیز کے خلاف دوسرے  ون ڈے میں سر انجام دیا۔ ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ،  اس سے قبل  سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 رنز رنز مکمل کیے تھے ۔ ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر میں 36 سنچریاں ،49 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ویرات کوہلی 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے بھارت کے پانچویں،دنیا کے 13ویں  بلے باز ہیں ۔ اس سے قبل ٹنڈولکر،دھونی ،ڈریوڈ  اور گنگولی بھارت کی جانب سے ون ڈے میں 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔