Friday, April 26, 2024

ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ اور گریم اسمتھ کا سینچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ اور گریم اسمتھ کا سینچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا
November 27, 2017

ناگپور (92 نیوز) بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری، اسٹار بلےباز کی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، شہرہ آفاق بیٹسمین نے بطور کپتان ایک سال میں زیادہ سنچریاں بنانے کا رکی پونٹنگ اور گریم اسمتھ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

شہر ہ آفاق بیٹسمیں نے آئی لینڈرز کیخلاف 213رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 17 چوکے شامل تھے،کوہلی نے رواں سال 10ویں سنچری  اسکور کی۔

 اس سے قبل سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ اور جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ کے  نے ایک سال میں نو سنچریاں بنائی تھیں، آسٹریلیا کے بریڈمین 12 ڈبل سنچریاں بناکر سرفہرست ہیں۔

ویرات کوہلی نے سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریاں کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ،دونوں نے بطور کپتان پانچ ،پانچ بار ڈبل سنچریاں اسکورکیں۔