Wednesday, April 24, 2024

ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے
January 16, 2019
 ایڈیلیڈ (92 نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کی۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی 39 ویں جبکہ مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 64 ویں سنچری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریوں کا سابق سری لنکن کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 63 سنچریاں سکور بنا رکھی تھیں۔ زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 100 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔