Saturday, May 18, 2024

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پا گئی ، بھارتی میڈیا

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پا گئی ، بھارتی میڈیا
December 6, 2017

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی کی شادی طے پا گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی اگلے ہفتے ہو گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کی تقریبات9،10اور 11 دسمبر کو اٹلی میں ہو گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کیلئے کل اٹلی روانہ ہوں گے جبکہ دیگر احباب کیلئے یورپ کے شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کیلئے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔
ماضی میں بھی کئی بھارتی کرکٹ بالی وڈ کی اداکاراؤں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔
سب سے پہلے بھارتی ٹیم کے مسلمان کپتان اظہر الدین کا بھارتی اداکارہ کے ساتھ سکینڈل منظر عام پر آیا تھا ۔ اس کے بعد ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی اداکارہ سے شادی کی ۔ پھر یووراج سنگھ ،ظہیر خان کی شادیاں بھی بالی وڈ کی اداکاراؤں کے ساتھ ہوئیں ۔
دوسری جانب انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔