Friday, April 19, 2024

ویت نام: فلم پریمیئر کے دوران آتشزدگی سے کنگ کانگ کا مجسمہ خاکستر

ویت نام: فلم پریمیئر کے دوران آتشزدگی سے کنگ کانگ کا مجسمہ خاکستر
March 11, 2017

ہنوئی (ویب ڈیسک) کنگ کانگ سلسلے کی نئی فلم کے پریمیئر کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، تقریب بدمزگی کا شکار ہو گئی جبکہ کنگ کانگ کا دیوقامت مجسمہ بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ ویتنام کے شہر ہو چِن می میں جاری کنگ کنگ سلسلے کی نئی فلم ’’کانگ۔ سکل آئی لینڈ‘‘ کی پریمیئر تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے کنگ کانگ کے دیوقامت مجسمے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اسے خاکستر کر دیا۔ تقریب میں موجود لوگوں نے اس موقع پر بھاگ کر جان بچائی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ سے لوگ محفوظ رہے۔ کنگ کانگ سلسلے کی نئی فلم لوگوں کو ڈرا پائے گی یا نہیں یہ تو پتا نہیں تاہم اس کی پریمیئر تقریب میں خوفناک آتشزدگی نے لوگوں کو خوفزدہ ضرور کر دیا ہے۔