Tuesday, April 23, 2024

ویانا میں کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ویانا میں کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
December 12, 2021 ویب ڈیسک

ویانا (92 نیوز) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے جھنڈے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ویکسین لازمی لگوانے کی شرط ختم کی جائے۔

آسٹریا کی 68 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی، حکومتی منصوبے کے تحت 14 سال تک کے افراد کیلئے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، شہریوں کی مخصوص تعداد ویکسین بارے شکوک و شبہات کا شکار ہے۔