Thursday, April 18, 2024

ویانا میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار، تاخیر کی صورت میں مذاکراتی عمل ختم کر دینگے: جان کیری

ویانا میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار، تاخیر کی صورت میں مذاکراتی عمل ختم کر دینگے: جان کیری
July 10, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے تاخیر کی صورت میں مذاکرات سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔ ویانا میں جاری مذاکرات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ معاہدے کی جلدی نہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت جاری ہے۔ امریکی صبر لامحدود نہیں۔ امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے لیے ہمیشہ انتظار نہیں کر سکتا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے سخت فیصلے نہ لیے گئے تو امریکا مذاکراتی عمل ختم کر دے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوا ایٹمی معاہدے کیلئے ویانا میں ٹھہرنے کو تیار ہیں۔ فیڈریکا مغیرانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ آئندہ چند گھنٹے میں اہم تاریخی سیاسی فیصلے نہ ہوئے تو معاہدہ نہیں ہو سکے گا۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں تعطل کی وجہ امریکا کا پابندیوں پر ایرانی حقوق تسلیم کرنے سے انکار ہے۔