Saturday, April 20, 2024

ویانا : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو اعشاریہ تین نو فیصد اضافہ ریکارڈ

ویانا : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو اعشاریہ تین نو فیصد اضافہ ریکارڈ
September 22, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں گزشتہ روز تیل کی قیمت میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ تین نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کروڈ آئل کے اسٹاک میں اچانک کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تینتالیس اعشاریہ چار ڈالر پر فروخت ہونے والے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت میں دو اعشاریہ نو ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی ایک اعشاریہ دو آٹھ ڈالر اضافے کے بعد پینتالیس اعشاریہ تین تین ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا جبکہ منگل کے روز پینتالیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے والے برینٹ آئل کی قیمت میں دو اعشاریہ ایک چھ فیصد یعنی ننانوے سینٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت چھیالیس اعشاریہ آٹھ سات ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔