Sunday, May 12, 2024

ویانا اوپن ٹینس، جوکوچ اور ڈومنیک تھیم کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

ویانا اوپن ٹینس، جوکوچ اور ڈومنیک تھیم کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست
October 31, 2020
ویانا (92 نیوز) ویانا اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مرحلے میں دو اپ سیٹس شکست ہوئیں، عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ اور آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویانا اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا، اٹلی کے لورینزو سونیگو نے نواک جوکووچ کے سیمی فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ اٹلی کے ٹینس پلیئر جوکووچ پر پہلے سیٹ سے ہی حاوی رہے اور کُھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ میچ میں کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور لورینزو سونیگو نے چھ، ایک سے سیٹ جیت کر سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو روس کے آندرے روبلف نے اسٹریٹ سیٹس سے مات دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے روس کے ڈینیل میدویدیو کو ہرا کر فائنل فور مرحلے میں جگہ بنائی۔