Thursday, April 25, 2024

وی آئی پی موومنٹ کے باعث ایک اور زخمی بچے کا اسپتال پہنچنا مشکل ہوگیا

وی آئی پی موومنٹ  کے باعث ایک اور زخمی بچے کا اسپتال پہنچنا مشکل ہوگیا
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)وی آئی پی موومنٹ  نے شہریوں کی جان عذاب بنا دی بسمہ کی موت کو بھی چند دن ہی گزرے ہیں کہ  وی آئی پی موومنٹ ایک اور ننھی جان لینے کے درپے ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس کے قریب  فوارہ چوک کے جہاں وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام تھا ۔ بچے کو چوٹ لگی تھی سر سے خون بہہ رہا تھا تو والد کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ فوارہ چوک سے محض دس منٹ کی مسافت پر واقع جناح اسپتال تک پہنچنا اس کے لیے امتحان بن گیا تھا ۔ شاید قدرت کو رحم آیا ایک ٹریفک پولیس  افسر کو فرشتہ بنا کر پہنچایا جس نے ٹریفک کے ہجوم سے رکشہ نکلوایا اور بچے کو اسپتال پہنچانے کا سامان ہوا۔