Saturday, May 4, 2024

وی آئی پی شخصیت کونشانہ بنانے کامنصوبہ ناکام ،کینال روڈ سےملنےوالےبم کوناکارہ بنادیا گیا

وی آئی پی شخصیت کونشانہ بنانے کامنصوبہ ناکام ،کینال روڈ سےملنےوالےبم کوناکارہ بنادیا گیا
January 4, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں وی آئی پی شخصیت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ پولیس نے ناکام بناتے ہوئے کینال روڈ سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ تفصیلات کےمطابق نواب ٹاؤن پولیس نےدوران گشت ڈاکٹرزہسپتال کےقریب لوہےکےپل کےنیچےسٹیل کابرتن دیکھا ،تلاشی لینےپربرتن میں سے چھ کلوسےزائدوزنی بم برآمدہوا جس پرپولیس نےفوری طورپربم ڈسپوزل سکواڈکوطلب کرلیاجنہوں نے موقع پرپہنچ کربم کوناکارہ بنادیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف کےمطابق بم میں سےبھاری تعدادمیں بال بیرنگ ،نٹ اوربولٹ ملےہیں۔ ڈاکٹرحیدراشرف نےشبہ ظاہرکیاکہ کینال روڈپربم رکھنےکامقصدوی وی آئی پی موومنٹ کونشانہ بنانایا علاقےمیں خوف وہراس پھیلاناہوسکتاہے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈنےبم کوقبضےمیں لےلیاجبکہ قانون نافذکرنےوالےاداروں نےتمام پہلووں سےتفتیش شروع کردی ہے۔