Wednesday, April 24, 2024

وہاڑی:پولیس مقابلہ  میں تیرہ لاکھ سرکی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو خالدی کھوکھر ہلاک

وہاڑی:پولیس مقابلہ  میں تیرہ لاکھ سرکی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو خالدی کھوکھر ہلاک
May 12, 2015
وہاڑی(92نیوز)وہاڑی کے نواحی علاقہ ایک سو تیرہ  ڈبلیو بی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ، تیرہ لاکھ سر کی قیمت والا بد نام زمانہ ڈاکوخالدی کھوکھر ہلاک ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ ایک سو تیرہ  ڈبلیو بی میں پولیس اور  چھوٹو گینگ  کے ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا  جس کے نتیجے میں خالدی کھوکھر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے  نعش قبضہ میں لے کر  پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی ہے ۔ خالدی کھوکھر کا تعلق بین الصوبائی چھوٹو گینگ سے ہے اور اس کے سر کی قیمت حکومت نے تیرہ لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ آپریشن میں قریبی اضلاع لودھراں ، ملتان اور خانیوال سے بھی پولیس  کے دستے طلب کیے گئے تھے پولیس ذرائع کے مطابق دو ہزار  پولیس اہلکاروں اور  افسروں نے  آپریشن میں حصہ  لیا ۔ vehari2