Saturday, May 4, 2024

وہاڑی : لڈن روڈ کوٹ پل کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم‘ چارافراد جاں بحق

وہاڑی : لڈن روڈ کوٹ پل کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم‘ چارافراد جاں بحق
January 4, 2016
وہاڑی (92نیوز) وہاڑی کے علاقہ لڈن روڈ پر کوٹ والی پل کے قریب ٹرک اور کار کے تصادم میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لڈن روڈپرکوٹ والی پل کے قریب تیزرفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی۔ حادثے میں مختار احمد‘ اسکی بیوی جمیلہ بی بی‘ بیٹی عاصمہ اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولنگر کے علاقے فقیر والی سے تھا جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وہاڑی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔