Sunday, May 5, 2024

وہاڑی ، صوبائی وزیر زراعت کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے تین بچے کچل دیئے

وہاڑی ، صوبائی وزیر زراعت کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے تین بچے کچل دیئے
December 7, 2017

وہاڑی ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر زراعت نعیم بھابھہ کے اسکواڈ میں شامل گاڑی نے تین بچے کچل دیئے جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
دونوں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے ۔ صوبائی وزیر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔