Wednesday, May 1, 2024

وہاڑی روڈ پر ٹریلر اور بس میں تصادم ، خاتون جاں بحق

وہاڑی روڈ پر ٹریلر اور بس میں تصادم ، خاتون جاں بحق
November 5, 2019
ٹبہ سلطان پور ( 92 نیوز) ٹبہ سلطان پورمیں وہاڑی روڈ  پر  تیز رفتار ٹریلر اور  بس  میں ٹکر ،خاتون جاں بحق،سات افراد زخمی ہوگئے۔ وہاڑی روڈ ٹبہ سلطان پور میں  تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر بس  سے ٹکرا گیا ، حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں  اور میت کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ۔ حادچے کا شکار بس ملتان سے وہاڑی جا رہی تھی ۔