Sunday, April 28, 2024

وہاڑی : امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ ٹاس پر

وہاڑی : امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ ٹاس پر
November 2, 2015
وہاڑی(92نیوز)وہاڑی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران دوامیدواروں کو برابر  ووٹ  ملے جس پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ  ٹاس کرکے کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  یو سی  باسٹھ  وارڈ چھ میں کونسلر کی نشست  کے لئے  تحریک انصاف  کے احمد یار اور  آزاد امیدوار عبدالرشید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ  ہوا  پولنگ کے بعد ووٹوں کی  گنتی کی  گئی  تو  دونوں کو انفرادی طور  پر تین سو پچاسی و وٹ  ملے  جس پر ریٹرننگ آفیسر چودھری مشتاق علی نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق دونوں امیدواروں میں  ٹاس کرانے کا کہا۔ ٹاس  کرنے پر آزاد امیدوار عبدالرشید جیت  گئے۔