Sunday, September 8, 2024

 وہاب ریاض کی بیٹی کی پہلی سالگرہ،کرکٹرز انکلز نے بھتیجی کیلئے میوزیکل چیئرگیم بھی کھیلی

 وہاب ریاض کی بیٹی کی پہلی سالگرہ،کرکٹرز انکلز نے بھتیجی کیلئے میوزیکل چیئرگیم بھی کھیلی
August 23, 2015
لاہور(92نیوز)فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی ننھی پری ایک سال کی ہوگئی ، کرکٹر انکلز نے بھتیجی کی سالگرہ کا صرف کیک نہیں کھایا بلکہ ایشال  کے لئے میو زیکل چیئر گیم بھی کھیلی تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر کی ننھی پری ایشال کی سالگرہ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سابق کپتان  انضمام الحق سمیت کرکٹرزکی بڑی تعدادشریک ہوئی ۔ سالگرہ کا کیک کٹنے سے پہلے وہاب کی خواہش پر میوزیکل چئیر گیم کھیلی گئی ، کوئی کرکٹر گیم تو نہ جیت سکا البتہ انہوں نےساتھی کرکٹرکی فیملی کی خوشی کو دوبالا کردیا۔ ننھی پری کی سالگرہ میں ماں زینب اور والد وہاب ریاض کی خوشی دیدنی تھی جنہوں نے بیٹی کیلئے خوبصورت محفل تو سجائی ہی لیکن ساتھ ہی شریک مہمانوں کو قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفیز بنانے کا نادر موقع بھی فراہم کیا۔