Friday, March 29, 2024

وہاب ریاض زخمی، کولمبو ٹیسٹ اور سیریز سے باہر ہو گئے

وہاب ریاض زخمی، کولمبو ٹیسٹ اور سیریز سے باہر ہو گئے
June 26, 2015
کولمبو(92نیوز)سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار پاکستانی ٹیم کو سب سے بڑا دھچکا وہاب ریاض کی صورت میں لگا ہے، فاسٹ باؤلر بائیں ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر کے باعث میچ اور سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز  وہاب ریاض سری لنکا کے چمیرا کا باؤنسر لگنے سے زخمی  ہو گئے وہ صرف چار رنز بنا سکے اور کوشل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ باؤلنگ کے دوران بھی وہ ہاتھ  میں تکلیف سے پریشان دکھائی دیئے، نو اوورز میں  کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کر پائے ٹیسٹ کرانے پر ان کے ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے اور انہیں دو ہفتے تک مکمل آرام کرنا ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اب کولمبو ٹیسٹ میں صرف تین ریگولر باؤلرز کے ساتھ سری لنکا کا مقابلہ کر رہی ہے۔