Sunday, September 8, 2024

وہاب ریاض دوران پریکٹس زخمی

وہاب ریاض دوران پریکٹس زخمی
January 19, 2016
ولنگٹن(92نیوز)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نے دو دن کے وقفہ کے بعد ٹریننگ کا آغاز تو کر دیا ہے لیکن قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اٹیکنگ باﺅلر وہاب ریاض عامر یامین کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سکیننگ کروانے کے بعد ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ولنگٹن گراﺅنڈ میں تربیتی سیشن کا آغاز وقار یونس کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے جذباتی لیکچر سے ہوا جس میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے لگن اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ضرور لیکن جیت کا عزم کر کے میدان میں اترو گے تو ہی جیت سکو گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش کے علاوہ فٹ بال کے ساتھ آغا ز کے بعد بیٹنگ اور باﺅلنگ کی پریکٹس بھی کی۔ بیٹنگ سیشن میں عامر یامین کی گیند پر زخمی ہونے والے وہاب ریاض کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہاب کو معمولی چوٹ آئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔ ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت کا فیصلہ سکیننگ کے بعد کیا جائے گا۔