Friday, April 19, 2024

وہاب ریاض اور انگلش بلے باز جوروٹ میں تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

وہاب ریاض اور انگلش بلے باز جوروٹ میں تلخ کلامی کیوں ہوئی؟
October 26, 2015
دبئی (92نیوز) انگلینڈ نے شکست یقینی دیکھ کر رونے کی روایت برقرار رکھی۔ دبئی ٹیسٹ ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر فاسٹ باولر وہاب ریاض پر ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔ میچ ریفری نے وہاب ریاض کو بال ٹمپرنگ کے الزام سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ایک نیا تنازع سامنے آ گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ میچ میں پانی کے وقفے کے دوران وہاب ریاض نے گیند کو سپائیکس سے رگڑا تھا جس پر انگلش بلے باز جو روٹ کی ان سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلیس نے اس بات کی شکایت میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ سے کی جس پر انہوں نے وہاب سے پوچھ گچھ کی ہے۔ وہاب ریاض نے بال ٹمپرنگ سے انکار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش مینجمنٹ کے پاس ٹمپرنگ کے شواہد نہیں ہیں۔ انگلش ٹیم نے ہار یقینی نظر آنے پر رونے کا مظاہرہ پہلی بار نہیں کیا۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار انگلش کھلاڑی شکست سامنے دیکھ کر حریف کھلاڑیوں پر ٹمپرنگ اور میچ فکسنگ جیسے الزامات لگاتے رہے ہیں۔