Saturday, April 27, 2024

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا، فواد چودھری

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا، فواد چودھری
May 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔ کیا ہوا جو وزارت اطلاعات ہاتھ سے گئی،فواد چودھری خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ناز بلوچ نے کہا فواد چودھری نے تو ہبل بھی سپارکو کے ذریعے بھیجنے کا کہہ دیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، فواد چودھری ، قومی اسمبلی ، پاکستان ، خلا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی چار چاند لگا رہے ہیں۔ فواد چودھری نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ناز بلوچ صاحبہ بتائیں پیپلزپارٹی کے دور میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر کون تھا؟ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بولے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔ دوسروں پر تنقید کرنا ہو یا خود کو نمایاں، یہ طریقہ فواد چودھری سے زیادہ بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔