Tuesday, April 23, 2024

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مریم نوازکےنعرے لگائیں گے: مریم اورنگزیب

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مریم نوازکےنعرے لگائیں گے: مریم اورنگزیب
January 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان بھی مریم نواز ،مریم نوازکےنعرے لگائیں گے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں بہانے بنا کر حکومت کو فارغ کرنے کا دور گزرچکا۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس  کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ کسی کی بیٹی ،بہن، والدہ کا نام اس طرح سڑکوں پر نہیں لیا جاتا عمران خان عدالت سے باہر آکر مریم نواز مریم نوازکہتے رہے وہ دن دور نہیں جب وہ خود مریم نواز کا نعرہ لگائیں گے۔  دانیال عزیزنے کہا کہ اب جمہوریت پھل پھول رہی ہے وفاقی سطح پر احتساب کے34 ادارے موجود ہیں۔ وزیرمملکت اطلاعات کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے سمجھا رہے ہیں کہ وزیراعظم کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں ۔