Saturday, April 20, 2024

وہ لوگ تبدیلی نہیں چاہتے جو کرپٹ نظام کا حصہ ہیں،فردوس عاشق اعوان

وہ لوگ تبدیلی نہیں چاہتے جو کرپٹ نظام کا حصہ ہیں،فردوس عاشق اعوان
November 5, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا وہ لوگ تبدیلی نہیں چاہتے جو کرپٹ نظام کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت اس ملک کو چیلنجز سے نکالے گی۔ معیشت کی گاڑی کو پٹڑی پر رواں دواں کر دیا گیا ہے ، اب روپیہ مستحکم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام وزرا کو پبلک ڈویلپمنٹ کے پروگرام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انھوں نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس لیے سسٹم کو نہیں بدلنے دینا چاہتے کیونکہ یہ خود اس کرپٹ نظام کا حصہ ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات نے قومی وہیکل پالیسی کے بارے میں بتایا کہ اس سال ایک لاکھ بجلی پر چلنے والے گٓآڑیاں چین سے درآمد کی جائیں گی۔ تین ہزار گیس سٹیشنوں کو چارچنگ سٹیشنزمیں تبدیل کیا جائےگا۔

وفاقی کابینہ نے قومی وہیکل پالیسی سمیت ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کرتا پور راہداری کی 9 اور 10 نومبر کو انٹری فیس ،پاسپورٹ کی شرط ایک سال کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ یاتریوں کو آن آرائیول ویزا ملے گا ۔ کابینہ نے میجر جنرل عامر مجید کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کرنے اور سی ڈی اے کی تنظیم نو کی منظوری بھی دیدی۔