Friday, April 26, 2024

وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور اور کمزور کیلئے علیحدہ قانون ہو ، عمران خان

وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور اور کمزور کیلئے علیحدہ قانون ہو ، عمران خان
July 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہو۔ نوازشریف نے عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی فرمائش کی تو اس پر سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین بھی خاموش نہ رہے اور قائد مسلم لیگ ن کی فرمائش کو خلاف قانون قر ار دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں وہ فیصلہ خود سنیں گے، اب وہ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے۔ ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، میاں صاحب کیلئے فیصلہ مؤخر ہو تو ہر پھر سبھی کو یہ سہولت میسر ہونی چاہئیے۔ ماہر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ نوازشریف کی فرمائش انوکھی ہے، ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ملتوی کرنے کیلئے نوازشریف کی درخواست عجیب و غریب ہے، ماضی میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ سیاسی و قانونی ماہرین کی نظر میں تو نوازشریف کی استدعا اپنی نوعیت کی واحد درخواست ہے، لیکن عدالت فیصلہ کیا کرے گی؟ کل تک کے لئے انتظار کرنا پڑے گا ۔