Thursday, April 25, 2024

وکی لیکس کا سعودی عرب کی خفیہ معلومات منظرعام پر لانے کا اعلان، پہلے مرحلے میں ستر ہزار خطوط  شائع کئے جائینگے: وکی لیکس

وکی لیکس کا سعودی عرب کی خفیہ معلومات منظرعام پر لانے کا اعلان، پہلے مرحلے میں ستر ہزار خطوط  شائع کئے جائینگے: وکی لیکس
June 20, 2015
ایکواڈور (ویب ڈیسک) وکی لیکس نے جولیان اسانج کے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لینے کے تین سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کی خفیہ دستاویزات شائع کرنا شروع کر دی ہیں۔ وکی لیکس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ستر ہزار دستاویزات شائع کی جا رہی ہیں۔ وکی لیکس کی جاری کردہ دستاویزات میں وہ خط بھی شامل ہے جو اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ریاض میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے لکھا گیا۔ خط پر امریکی قونصل جنرل گلین کیزر کے دستخط ہیں، اس میں عبداللہ بن لادن کو  بتایا گیا ہے۔ انہیں اسامہ بن لادن کے ڈیتھ  سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست مل گئی ہے اور یہ کہ امریکی محکمہ خارجہ نے انہیں بتایا ہے کہ فوجی آپریشنز میں مارے جانے والے افراد کے بارے میں کسی قسم کی دستاویز جاری نہیں کی جا سکتی تاہم گلین کیزر نے عبداللہ بن لادن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ریکارڈ مہیا کیا جس میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ وکی لیکس نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران سعودی وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کے پانچ لاکھ سے زائد کیبلز اور دستاویزات جاری کر ے گا۔ پہلے مرحلے میں ستر ہزار دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں جن میں سعودی عرب کی تیل کی دولت کی بنا پر عالمی سطح پر اثر ورسوخ سے پردہ ہٹایا گیا ہے جن میں شاہ ایران کے اقتدار سے محرومی اور تیل کے بحرن کے بعد پیش آنے والے اہم واقعات  کے بارے میں انکشافات کئے گئے ہیں۔