Saturday, May 18, 2024

وکلاءنے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز مسترد، مقدمے کی پیروی کیلئے قانونی ٹیمیں تشکیل دیدیں، مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج طویل ہو سکتا ہے: وائس چیئرپرسن پنجاب بار کونسل فرخ اعجاز

وکلاءنے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز مسترد، مقدمے کی پیروی کیلئے قانونی ٹیمیں تشکیل دیدیں، مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج طویل ہو سکتا ہے: وائس چیئرپرسن پنجاب بار کونسل فرخ اعجاز
May 26, 2015
لاہور (92نیوز) ڈسکہ میں وکلاءکی ہلاکت پر لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلاءتنظیموں کے اجلاس ہوئے جس میں ڈسکہ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ وکلاءنے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی اور فوری طور پر چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ وکلاءکی جانب سے مقدمے کی پیروی کیلئے قانونی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ روز میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کرائینگے۔ اجلاس میں ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وکلاءمال ر وڈ پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ وائس چیئر پرسن پنجاب بار کونسل فرخ اعجاز نے کہا کہ اگر وکلاءکے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالتوں کی سکیورٹی پولیس سے لے کر رینجرز کے حوالے کر دی گئی۔