Friday, April 26, 2024

وکلاء گردی کے دو مختلف مقدمات تھانہ شادمان میں درج

وکلاء گردی کے دو مختلف مقدمات تھانہ شادمان میں درج
December 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پی آئی سی میں وکلاء گردی کے دو مختلف مقدمات تھانہ شادمان میں  درج  کر لئے گئے ، مقدما ت میں 21 وکلاء کو نامزد ، 250 نامعلوم افراد شامل ہیں ۔ مقدمہ دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ایک مقدمے میں ڈاکٹر ، دوسرے میں پولیس مدعی ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، پولیس وین کو بھی نذر آتش کیا ۔ پولیس نے پی آئی سی واقعہ میں ملوث 39 وکلا کو گرفتار کرلیا۔ ادھر لاہور پولیس کی غلط حکمت عملی  بھی سامنے آگئی ، پولیس غفلت کی وجہ سے وکلاء پی آئی سی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ، وکلاء کو منتشر کرنے کےلئے  دل کے مریضوں کے اسپتال میں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ آنسو گیس کے بے دریغ سے مریض زیادہ  متاثر ہوئے ۔