Saturday, April 20, 2024

وکلاء کے شہری پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

وکلاء کے شہری پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
December 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وکلاء کے شہری پرتشدد کی ایک اورویڈیو سامنے آ گئی،راستہ مانگنے پر تھپڑمارے،پی آئی سی میں گاڑیاں بھی توڑیں،حملے سے پہلے شاعری بھی کرتے رہے۔ راستہ کالی بلی کاٹے یا کوئی عام شہری ،بپھرے وکلاء  کومنظورنہیں ، وکلاء  کی جانب سے شہری پرتشدد  کی ایک اور ویڈسامنے آگئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ لاہور میں ایوان عدل کے سامنے وکلاء  نے راستہ مانگنے والے موٹرسائیکل سوارکوروک کرخوب سنائیں۔ اسی پرہی بس نہیں غصے سے بھرے وکلا نے نوجوان کو تھپڑبھی مارے۔ پی آئی سی پربلوے کے وقت وکلاء  کے سامنے گاڑی آئی یا سرکاری املاک  سب کو توڑپھوڑ ڈالا ، 92نیوز نے پی آئی سی پرچڑھائی کےوقت بلوائیوں کی توڑپھوڑ کی ایک اورویڈیوحاصل کرلی ہے۔ ویڈیومیں بپھرے وکلاء کے ہاتھوں اسپتال کے عقب میں کھڑی گاڑیوں کی توڑپھوڑ نظرآرہی ہے۔ پی آئی سی پرحملے سے قبل وکلاء  ایمرجنسی وارڈ کے سامنے ڈاکٹرعرفان کی شاعری کے مقابلے میں شاعری کرکے ساتھیوں کا خون گرماتے رہے ، وکلاء  نے ڈاکٹرعرفان کو شاعری نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ وکلاء  کے حملے کی وجہ سے دل کے اسپتال میں زیرعلاج چارمریضوں کے دل کی دھڑکنیں بند ہوگئی تھیں۔