Friday, May 17, 2024

وکلاء نے کمرہ عدالت میں ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وکلاء نے کمرہ عدالت میں ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
January 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی مقامی عدالت میں وکلاء نے کمرہ عدالت میں ملزم کو تشددکانشانہ بناڈالا جبکہ  جج کے سامنے گالیاں بھی دیتے رہے۔ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں  وکلا گردی کا بڑا واقعہ پیش آیا۔ایم آر اعوان ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاء سے مل کر ملزم مختار چشتی کو تشدد کا نشانہ بنایا  ۔ وکلاء کی جانب سے مختار پر تھپڑوں ، لاتوں اور گھونسوں  کی بارش کی گئی ، مدعی ایم آر اعوان ایڈووکیٹ کی ملزم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو ملزم جج ارشد علی کی کرسی طرف بھاگا۔ ملزم کے ساتھ تلخ کلامی ہونے پر وکلاء نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، مدعی وکلاء نے ملزم کے وکیل عرفان بھٹی ایڈووکیٹ کو بھی تشددکانشانہ بنایا۔