Tuesday, May 21, 2024

وکلاء تشدد کیس ، انسداد دہشتگردی کی دفعات معطل کرنے کی استدعا مسترد

وکلاء تشدد کیس ، انسداد دہشتگردی کی دفعات معطل کرنے کی استدعا مسترد
October 13, 2018
لاہور (92 نیوز) وکلاء تشدد کیس میں چیف جسٹس نے انسداد دہشتگردی کی دفعات معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے وکلاء تشدد کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے میں نامزد گرفتاریوں سے متعلق حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کی ویڈیو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ استعفی دے دوں گا مگر بے انصافی نہیں کروں گا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجود تھی۔ کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری لاہور رجسٹری سے باہر آئے اور پیدل چل کر جی پی او چوک پہنچے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے وکلا سے مخاطب ہو کر کہا کہ اب میں آگیا ہوں، اب آپ احتجاج کریں۔ جس پر وکلاء سڑک سے منتشر ہو گئے۔ اس دوران سائیلین نے چیف جسٹس کو روک کر اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔