Tuesday, April 23, 2024

وکلاء ایکشن کمیٹی کا 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

وکلاء ایکشن کمیٹی کا 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان
June 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وکلاء ایکشن کمیٹی نے 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ، اور مطالبہ کیا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، کسی ایک شخص کے پیچھے نہیں عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ، سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ۔ وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ امان اللہ کنرانی نے ہڑتال کی کال ذاتی حیثیت میں دی، چند عناصر نے ایک مہم چلائی ہوئی ہے، صدر سپریم کورٹ بار کے مؤقف سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے علی احمد کرد کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے  ہوئے کہا کہ  ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو اداروں کو مرعوب بنانا چاہتے ہیں۔