Friday, May 17, 2024

وکلاء اور ججز کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھنا بہت ضروری ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

وکلاء اور ججز کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھنا بہت ضروری ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم کا کہنا ہے کہ  انسان کے سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، لیکن وکلاء اور ججز کے لیے سیکھنے کا عمل جاری رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، بدلتے قوانین ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیشہ پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم کا کہنا تھا کہ ججز کے لیے بہترین چیز اچھا اخلاق اور رویہ ہے ، ججز اور پراسیکیوٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پراسیکیوٹرز اگر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو ہمارے لیے انصاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ  بدلتے قوانین ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیشہ پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں، ججز کےلئے بہترین چیز اچھا اخلاق اور رویہ ہے، پاکستان کی پہلی جینڈر بیسڈ کورٹ لاہور میں قائم کی گئی۔