Saturday, April 20, 2024

وکلا کو ریلیف دینے سے متعلق کراچی بار کی جنرل باڈی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

وکلا کو ریلیف دینے سے متعلق کراچی بار کی جنرل باڈی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر
May 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث وکلا کو ریلیف دینے  سے متعلق  کراچی بار کی جنرل باڈی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ کراچی بار کے سیکرٹری جنرل کو سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کیخلاف بات کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ جیالے وکلاء نے ڈائس کا گھیراؤ کیا تو اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا ۔ کراچی بار نے بھی ردعمل میں دیر نہ لگائی اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی رکنیت 3 ماہ کیلئے معطل کر دی اور الزام لگایا کہ جیالے وزیر نے سرکاری ملازمین کے ذریعے کراچی بار کے عہدیداروں پر حملہ کروایا ۔