Tuesday, April 23, 2024

وکلا کا سیکشن 22 اے اور 22 بی کے اختیارات سپرنٹنڈنٹ پولیس کو دینے پر عدالتوں کا بائیکاٹ

وکلا کا سیکشن 22 اے اور 22 بی کے اختیارات سپرنٹنڈنٹ پولیس کو دینے پر عدالتوں کا بائیکاٹ
March 20, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں وکلا نے سیکشن 22 اے اور 22 بی کے اختیارات سپرنٹنڈنٹ پولیس کو دینے کے معاملہ پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے سائلین کو بھی عدالتوں میں جانے سے روک دیا۔

کراچی میں بھی پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر وکلا نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کر دیا۔ وکلا کمرہ عدالت کے باہر کھڑے ہو گئے، سائلین کو بھی روک دیا۔ وکلا نے سٹی کورٹ کی عدالتوں میں تالے ڈال دیئے۔ احتجاج کی وجہ سے سائلین در بدر ہو گئے اور کہا کہ کئی ماہ بعد کیس کی تاریخ لگی ہے لیکن احتجاج کی وجہ سے سماعت ہی نہیں ہوئی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں  نے وکلا کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کئی کیسز کی سماعت  بغیرکارروائی کے  ملتوی کر دی گئیں۔