Thursday, April 25, 2024

وکلا اور ڈاکٹروں کے جھگڑے سے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، شیخ رشید

وکلا اور ڈاکٹروں کے جھگڑے سے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، شیخ رشید
December 13, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وکلا اور ڈاکٹروں کے جھگڑے سے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا منتخب حکومت کو گرانے کیلئے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی جارہی ہے۔ عمران خان نے معیشت کو درست راستے پر ڈال دیا ہے۔ 3 ماہ تک مہنگائی کنٹرول ہو جائے گی،عوام کو ریلیف ملے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا 1 سے 16 گر یڈ ملازمین کی مراعات کے لئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ رائیونڈ سے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرگودھا ڈویژن سے ٹرین آج چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ریلوے کا خسارہ تین سال میں پورا کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بول کر جہالت کا ثبوت دیا ، پڑھے لکھے طبقے نے دل کے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ، واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں  22 کروڑ عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کیا ، ہندوستان میں جو قانون پاس کروایا جارہا ہے مسلم کش ہے ، بھارت اک ہندو سٹیٹ بنتی جارہی ہے جہاں  مسلمانوں کو دسویں درجہ کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہوگی توپاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے،  کشمیر پر ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا ۔