Friday, April 26, 2024

وِزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا پھیلائو کا ذمہ دار حکومت کے تاخیری فیصلوں کو قرار دیدیا

وِزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا پھیلائو کا ذمہ دار حکومت کے تاخیری فیصلوں کو قرار دیدیا
June 6, 2020
کراچی (92 نیوز) وِزیر اعلیٰ سندھ نے ملک میں کورونا کے پھیلائو کا ذمہ دار وفاقی حکومت کے تاخیری فیصلوں کو قرار دیدیا۔ مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ 13مارچ کو ہی ہتھیار ڈال دئیے گئےتھے، اگر دو ہفتوں کا لاک ڈاون کردیا جاتا تو کئی جانیں بچ جاتیں، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سزا ضرور ملےگی۔ کورونا وائرس کی صورتحال پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی مرادعلی شاہ نے عالمی وباء کے سو دنوں کی کہانی ایوان کےسامنے رکھ دی۔ مرادعلی شاہ نے اپنے خطاب کے آغاز  سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور وفاق پر لفظی گولہ باری کی کہا کورونا مقامی نہیں بیماری باہر سے آئی ہے ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کے معقول انتظامات نہیں تھے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 13مارچ کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی کہ اگر اس وقت ہی فیصلہ کرلیا جاتا تو آج صورتھال مختلف ہوتی وفاقی حکومت غلطی کرنے کے بعد کہتی ہے سنبھالو۔ سی ایم سندھ نے کہا اپوزیشن بس اسی میں لگی ہے کہ سندھ حکومت کو بدنام کرنے کا کوئی طریقہ نکالے، کہا گیا کہ کورونا مثبت آنے پر ہمیں تین ہزار ڈالر ملتے ہیں۔ راشن کی تقسیم میں بدانتظامی پر مراد علی شاہ بولے راشن کی تقسیم اور مستحقین کو جاننے کے لئے پانچ اداروں سے ڈیٹا درکار تھا مگر نادرا نے ہم سے پوچھ گچھ میں کئی دن لگا دئیے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے نے صاف منع کردیا۔ مراد علی شاہ کی طویل تقریر کے بعد ارکان کو مرحوم صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کا آخری ویڈیو پیغام د کھایا گیا، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔