Thursday, March 28, 2024

وویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ اسپین میں جاری

وویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ اسپین میں جاری
August 29, 2018
اسپین ( 92 نیوز) وویلٹاسائیکل ریس کے چوتھے مرحلے  میں بھی سائیکلسٹ نے بھرپور جان لگائی ،مشکل ٹریک نے بھی سائیکلسٹ کا خوب امتحان لیا ،امریکا کے بین کِنگ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،پولش سائیکلسٹ مائیکل کویتکوسکی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے  ۔ وویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ اسپین میں جاری ،سائیکلسٹ ٹائٹل جیتنے کے لیے خوب پسینہ بہانے میں مصروف ہیں ۔چوتھے مرحلے میں بھی سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس دکھائی ،دیکھنے والوں نے بھی شرکا کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ کبھی اونچائی تو کبھی اترائی ،شرکا نے خوب ہمت دکھائی ،مشکل ٹریک پر سائیکلسٹ سبقت لیجانے کے لیے جان مارتے رہے ، امریکا کے بین کِنگ نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ،اسٹار سئائیکلسٹ نے 164 اعشاریہ چار کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ،33منٹس اور 12 سیکنڈز میں طے کیا ۔ پولینڈ کے مائیکل کویتکوسکی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔