Wednesday, May 8, 2024

ووہان سٹی کے قریب پاکستانی طلباء ہاسٹل میں محصور ہو کر رہ گئے

ووہان سٹی کے قریب پاکستانی طلباء ہاسٹل میں محصور ہو کر رہ گئے
January 29, 2020
ووہان ( 92 نیوز) چین میں کرونا وائرس کے گڑھ ووہان  سٹی کے قریبی شہر میں تیس سے پینتیس پاکستانی طلباء ہاسٹل میں محصور ہو کر رہ گئے، جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو رہی ہیں اور بیماری کی صورت میں ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ پاکستانی طلبا شائن شہر کی ہوبائی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم ہیں اور اس وقت کرونا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس کا شکار ہیں، طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو اپنے ہاسٹل تک محدود رکھا ہوا ہے کیونکہ شہر میں دکانیں، بازار اور ٹرانسپورٹ بند جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور کوئی بھی مدد کو تیار نہیں۔ پاکستانی سفارتخانے سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا،طلباء نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان ان کی مدد کرے اور انہیں پاکستان پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔