Thursday, April 25, 2024

ووکس ویگن نے پرزوں میں خامی پر چین سے ساڑھے 49ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں

ووکس ویگن نے پرزوں میں خامی پر چین سے ساڑھے 49ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں
January 10, 2017

بیجنگ (ویب ڈیسک) ووکس ویگن نے سپیڈ کنٹرول سسٹم اور بریک ایکوپمنٹ میں خامی کی وجہ سے چین میں فروخت کردہ 49 ہزار 480 گاڑیوں کو واپس منگوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں جولائی 2012 سے اگست 2015 کے درمیان تیار کی جانے والی بیٹلز اور ووکس ویگن اور چین کی طرف سے جولائی 2012 اور جولائی 2013 کے درمیان درآمد کئے گئے گالف ماڈل شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ خراب پرزوں کی بلامعاوضہ مرمت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بی ایم ڈبلیو نے بھی گزشتہ ماہ چین سے ایک لاکھ 93 ہزار 611 گاڑیوں کو واپس منگوایا تھا۔