Sunday, May 5, 2024

ووکس ویگن امریکا نے فنی خرابی پر 34ہزار اوڈی وہیکلز واپس منگوا لیں

ووکس ویگن امریکا نے فنی خرابی پر 34ہزار اوڈی وہیکلز واپس منگوا لیں
January 21, 2017

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک) ووکس ویگن گروپ آف امریکا نے اپنی گاڑیوں میں فنی خرابی کی وجہ سے 33ہزار 421 اوڈی وہیکلز کو واپس طلب کر لیا ہے۔ ان گاڑیوں میں ماڈل 2009ء کی اے فور، ایس فور کیبری لیٹ، اے سکس ایونٹ، اے سکس سڈن شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کو زیادہ تر اریزونا، آرکنساس، کنساس، کنٹکی، میری لینڈ، نیواڈا، نیوجرسی، اوہائیو اور دیگر ریاستوں میں لانچ کیا گیا تھا۔

ان گاڑیوں کی سیٹوں کے پیچھے نقص کی وجہ سے مرمت کے لئے ورکشاپوں میں واپس منگوایا گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حادثے کے دوران گاڑی کو پیچھے سے دھچکہ لگنے کی صورت میں مذکورہ نقص زخمی ہونے کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔