Tuesday, April 23, 2024

ووٹوں کو دوبارہ گنتی ہوتی تو ضمنی انتخاب کی ضرورت ہی نہ رہتی،سعدرفیق

ووٹوں کو دوبارہ گنتی ہوتی تو ضمنی انتخاب کی ضرورت ہی نہ رہتی،سعدرفیق
September 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز )سابق وزیر ریلوے عام انتخابات 2018 کی شکست کے صدمے سے تاحال نہ نکل سکے ۔ ضمنی انتخابات  کیلئے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اگر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تو ضمنی انتخاب کی ضرورت ہی نہ رہتی ۔ خواجہ سعد رفیق کو عام انتخابات 2018 میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ این اے 131 مین شکست دی تھی جس پر سعدرفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے سیٹ چھوڑے جانے پر  اسی سیٹ پر اب ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں  مگر سعدرفیق  ابھی تک  شکست کے صدمے سے  نہ نکل سکے ۔ سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض کیوں تھا، ووٹوں کو دوبارہ گنتی ہوتی تو ضمنی انتخاب کی ضرورت ہی نہ رہتی۔