Friday, April 26, 2024

ووٹرز اور ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

ووٹرز اور ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں ، بلاول بھٹو زرداری
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹرز اور ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ نوڈیرو ہاوس میں ورکرز میٹنگ سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی بار ایم این اے بننے پر خوشی ہوئی، دوہزار تیرا کی نسبت پیپلزپارٹی نے سندھ میں زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑنے پر فخر ہے ، جب لوگ پارٹیاں تبدیل کرنے میں مصروف تھے تو پارٹی ورکرز ثابت قدم رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں کارکنوں کیلئےعشائیہ رکھا جہاں کارکنوں کی جانب سے دی گئیں نوکری کی درخواستیں  کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئیں۔ کارکن اپنی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر دیکھ کر سخت نالاں ہیں۔ جیالے اپنے ہمراہ ملازمت کے حصول اور دیگر مسائل کی درخواستیں لے کر آئے جنہیں وصول تو کیا گیا لیکن بعد میں ان کا کیا حال ہوا ویڈیو میں سب عیاں ہے۔ جیالےاپنی عرضیوں  کایہ حشر دیکھ کر مایوس ہوگئے اور شدید نالاں دکھائی دیے۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد  ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے درخواستوں کو پھینکیں جانے کا  نوٹس لے لیا ۔