Monday, September 16, 2024

ووٹ کی طاقت سے کئی بڑے سیاستدان شکست سے دوچار ، غیر حتمی وغیرسرکاری نتیجہ

ووٹ کی طاقت سے کئی بڑے سیاستدان شکست سے دوچار ، غیر حتمی وغیرسرکاری نتیجہ
July 26, 2018
ڈی جی خان (92 نیوز) انتخابی وعدے، نعرے کسی کام نہ آئے۔ عوامی طاقت ووٹ نے کئی بڑے سیاست دانوں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ غیر حتمی وغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق شہباز شریف کو ڈی جی خان اور کراچی سے شکست ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور مصطفیٰ کمال  بھی شکست سے دوچار ہو گئے۔ ادھر رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی اپنے حلقوں سے ہی ہار گئے۔ سیالکوٹ  سے سابق وفاقی وزیر  خواجہ آصف کو  بھی  بلے سے شکست ہو گئی۔ ہار کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق وفاقی طلال چودھری  فیصل آباد میں اور طارق فضل چودھری اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں ناکام رہے ۔ لاہور کے بڑے حلقہ این اے 131  میں  سعد رفیق اور عمران خان میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ دوسری جانب  حمزہ شہباز این اے 124 سے اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ این اے 129 میں ایازصادق اور علیم خان میں مقابلہ سخت ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق سردار ایازصادق کو  برتری حاصل ہے۔ جیپ کے نشان پر  الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما  چودھری نثار  کو بھی  قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق  وفاقی وزیرداخلہ   این اے 63 اور این اے 59  اپنے روایتی حریف  چودھری غلام سرور کو ہرا نہ سکے۔