Friday, April 19, 2024

ووٹ کی تصدیق، الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کردیا

ووٹ کی تصدیق، الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کردیا
November 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپنے ووٹ کی تصدیق کریں وہ بھی بالکل مفت، الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔ ووٹرز 8300 پر 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں، ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر موبائل فون پر ٹائپ کرکے 8300 پر بھیجیں۔

ووٹرزکو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے۔ الیکشن کمیشن عوام الناس کو یہ پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔