Thursday, April 18, 2024

ووٹ کو عزت دو کے لیے قربانی دی ہے اور اس پر قائم ہیں، مریم نواز

ووٹ کو عزت دو کے لیے قربانی دی ہے اور اس پر قائم ہیں، مریم نواز
November 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے ووٹ کو عزت دو کے لیے قربانی دی ہے اور اس پر قائم ہیں۔

 موجودہ ملکی بحران سے نکلنے کے لیے اہم سیاسی شخصیات کے ن لیگ کے قائد سے بیک ڈور رابطوں کے معاملے پر مریم نواز کا بیان سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا ان ہاؤس تبدیلی کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد حامی نہیں ہیں۔ اگر کچھ لے دے کی پالیسی ہوتی تو حکومت ایک سال بعد ہی گر جاتی۔ میاں صاحب صرف یہ ہی چاہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت ملے ۔ ہم نے ووٹ کو عزت دو کے لیے قربانی دی ہے اور اس پر قائم ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا ن لیگ عوامی جماعت ہے عوام سے ووٹ لیکر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ ان ہاؤس تبدیلی کر کے ہم اس حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنے دینگے۔ موجودہ ملکی معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔ پی ڈی ایم عوامی قوت سے اس حکومت کو چلتا کریں گے۔